محترم گروپ ممبران،
میری ذاتی درخواست پر بھیرہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر فرید احمد پیر اچہ صاحب نے بھیرہ کے بارے میں اپنی یادداشتیں شیئر کی ہیں۔ ڈاکٹر فرید احمد پیر اچہ صاحب کے بارے میں تفصیلات ویکیپیڈیا پر موجود ہیں۔
ان کی یادداشتیں بھیر وچھی کے اس خالص مقامی لہجے میں نہیں ہیں جس کی خواہش ڈاکٹر انوار احمد بگھوی(Bugvi ) صاحب نے ظاہر کی ہے۔ ڈاکٹر فرید صاحب نے خود بھی اپنے بھیر وچھی لہجے کے بارے میں وضاحت کی ہے اور اس کی وجوہات بیان کی ہیں۔
بہرحال، بھیرہ کے بزرگوں کی یادداشتیں ان کی اپنی بھیر وچھی زبان اور لہجے میں جمع کرنا ایک اچھی اور صحت مند سرگرمی ہے۔ البتہ واضح وجوہات کے پیش نظر ہمیں لہجے کی شرط میں کچھ نرمی کرنی چاہیے اور جو کچھ بزرگ احباب بیان کرتے ہیں، اسے اسی صورت میں قبول کرنا چاہیے۔
میری درخواست ہے کہ جو بھی احباب کوئی مثبت بات شیئر کر رہے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ مزید باتیں بھی بیان کریں۔ معمولی غلطیوں کو نظر انداز کیا جائے اور کسی قسم کے منفی تبصروں سے گریز کیا جائے.
