Calligraphy Competition by Iftikhar Bugvia Foundation, Bhera – 18 Nov 2025
A calligraphy competition for the young students was organised for the first time by the Iftikhar Bugvia Foundation on 18 November 2025 at Zahoor Auditorium, Bhera.
Forty-four boys and girls from 20 different schools participated. The jurist for the event was Qari Muhammad Yousaf, a renowned calligrapher of Bhera. The students of Islamia High School, Bhera, secured the top three positions. The winners were awarded books and cash prizes.
First: Muhammad Ayan Imran
Second: Hafiz Abdullah
Third: Hafiz Muhammad Anas
On this occasion, Sahibzada Abrar Ahmed Bugvi and other speakers highlighted the significance of calligraphy. The participants appreciated the efforts of Mr Lamad Ahmed Bugvi and Asif Abrar Bugvi for arranging such a positive and encouraging activity for the students of Bhera.
A few pictures taken on the occasion are shared.
Zahid Mumtaz
نون لطیفہ میں مسلمانوں نے اپنے کمال فن کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ۔خطاطی اور خوش نویسی مسلمانوں کا خاص ذوق رہا ہے ۔ برصغیر میں نامور خطاط آج بھی یاد رکھے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار مقررین نے مجلس حزب الانصار بھیرہ کے تعاون سے الافتخار بگویہ فاؤنڈیشن بھیرہ کے مقابلہ خطاطی کی تقریب میں کیا ۔طلبا و طالبات میں خوش نویسی کیلئے آگاہی دینے کی خاطر 18 نومبر 2025ءیہ تقریب ظہور آڈیٹوریم میں ہوئی ۔ 20سکولز کے 44 طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔ نگرانی کے فرائض معروف خطاط جناب قاری محمد یوسف صاحب نے کی ۔ تقریب کے کامیاب انعقاد پر جناب لمعات احمد صاحب بگوی اور جناب آصف ابرار بگوی کو داد تحسین پیش کی گئی۔ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول بھیرہ نے تینوں پوزیشن حاصل کیں حافظ ایان عمران ،محمد عبداللہ اور محمد انس نے بترتیب اول ،دوم سوم رہے ۔ نمایاں کامیاب طلباء کو کتب اور نقد انعامات دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ شرکاء مقابلہ کو اسناد اور خطاطی کی کتب تحفہ دی گئیں ۔اس امر پر شرکاء محفل نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج ہمارے سکولز میں اس طرف توجہ نہیں دی جارہی۔ خطاطی ایک دلچسپ ،مثبت سرگرمی ہے جو معاشرہ کی بہتری میں مفید ثابت ہو سکتی ہے ۔










