*مغلیہ حکمران، شیر شاہ سوری اور سکھ دور*
*دریائے جہلم کے مشرقی کنارے پر واقع نئے بھیرہ کی تاریخ اور ترقی کو سمجھنے کے لیے مغل بادشاہوں، شیر شاہ سوری کے مختصر دورِ حکومت اور سکھ سلطنت کے زمانے سے واقفیت ضروری ہے۔*
یہ تاریخی ادوار بھیرہ کے قیام اور بعد کی ترقی کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ معلومات خاص طور پر بھیرہ کی نوجوان نسل اور اپنے شہر کی تاریخ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اہم ہیں۔آسانی کے لیے ان ادوار کی تفصیل درج ذیل ہے:
الف۔ بادشاہ ظہیر الدین محمد بابر
پیدائش: 1483ء
وفات: 1530ء
دورِ حکومت: 1526ء تا 1530ء
برصغیر میں مغلیہ سلطنت کا بانی اور پہلا مغل بادشاہ تھا
ب۔ بادشاہ نصیر الدین محمد ہمایوں
پیدائش: 1508ء
وفات: 1556ء
پہلا دورِ حکومت: 1530ء تا 1540ء
دوسرا دورِ حکومت: 1555ء تا 1556ء
1540ء میں شیر شاہ سوری سے شکست کھا کر سلطنت سے محروم ہوگیا، لیکن 1555ء میں دوبارہ دہلی کا تخت حاصل کر لیا۔
اس کا انتقال 47 سال کی عمر میں ہوا۔
ج۔ بادشاہ جلال الدین محمد اکبر
پیدائش: 1542ء
وفات: 1605ء
دورِ حکومت: 1556ء تا 1605ء
تقریباً 50 سال حکومت کی۔ مغل بادشاہوں میں اسے نمایاں مقام حاصل ہے۔
د۔ بادشاہ نور الدین محمد سلیم (جہانگیر)
پیدائش: 1569ء
وفات: 1627ء
دورِ حکومت: 1605ء تا 1627ء
تقریباً 22 سال حکومت کی۔
ہ۔ بادشاہ شاہاب الدین محمد خرم (شاہ جہاں)
پیدائش: 1592ء
وفات: 1666ء
دورِ حکومت: 1628ء تا 1658ء
تقریباً 30 سال حکومت کی۔ اس کا دور مغل فنِ تعمیر کی ترقی کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
و۔ بادشاہ محی الدین محمد اورنگزیب عالمگیر
پیدائش: 1618ء
وفات: 1707ء
دورِ حکومت: 1658ء تا 1707ء
تقریباً 49 سال حکومت کی۔ اسے عظیم مغل بادشاہوں میں آخری حکمران سمجھا جاتا ہے۔
ز۔ بادشاہ بہادر شاہ ظفر دوم
پیدائش: 1775ء
وفات: 1862ء
دورِ حکومت: 1837ء تا 1857ء
یہ آخری مغل بادشاہ تھا۔ 1857ء کی جنگِ آزادی کے بعد انگریزوں نے اسے معزول کرکے رنگون (موجودہ ینگون) جلاوطن کر دیا، جہاں 1862ء میں اس کا انتقال ہوا۔
اس وقت تک بھیرہ میں انگریزوں کے دورِ حکومت میں کئی اہم تبدیلیاں آ چکی تھیں۔
*2۔ شیر شاہ سوری (1486ء تا 1545ء)*
شیر شاہ سوری سوری سلطنت کا بانی تھا۔ اس افغان سلطنت کی حکومت شمالی برصغیر کے بڑے حصے پر قائم تھی۔
پیدائش: 1486ء
وفات: 22 مئی 1545ء
دورِ حکومت: 1540ء تا 1545ء
دارالحکومت: سہسرام (موجودہ بھارتی ریاست بہار)۔
شیر شاہ سوری نے 1540ء میں مغل بادشاہ ہمایوں کو شکست دے کر سوری سلطنت قائم کی۔ اس طرح تقریباً 15 سال کے لیے مغل حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔
1545ء میں شیر شاہ سوری کی وفات کے بعد اس کے جانشین حکومت کرتے رہے، یہاں تک کہ ہمایوں نے 1555ء میں دوبارہ دہلی پر قبضہ کر لیا۔
بھیرہ کی تاریخ میں سوری دور خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ نئے بھیرہ کا قیام روایتی طور پر شیر شاہ سوری سے منسوب کیا جاتا ہے۔
*3۔ سکھ سلطنت (1799ء تا 1849ء)*
سکھ سلطنت مہاراجہ رنجیت سنگھ (1780ء تا 1839ء) نے قائم کی۔
مہاراجہ رنجیت سنگھ نے 1799ء میں لاہور پر قبضہ کیا۔
1801ء میں باقاعدہ طور پر مہاراجہ کا لقب اختیار کیا۔
اس کی قیادت میں سکھ سلطنت نے وسعت اختیار کی اور پنجاب کی ایک بڑی سیاسی قوت بن گئی۔
1839ء میں اس کی وفات کے بعد سلطنت کمزور ہوتی چلی گئی۔
1849ء میں انگریزوں نے پنجاب کو اپنی سلطنت میں شامل کر لیا، جس کے ساتھ سکھ سلطنت کا خاتمہ ہوگیا۔
جاری ہے۔۔۔
زاہد ممتاز
