Rai Bahadur Daya Ram Sahni CIE (16 December 1879 – 7 March 1939)
(Article: Reference Wikipedia )
Rai Bahadur Daya Ram Sahni, CIE (16 December 1879 – 7 March 1939) was an Indian archaeologist who supervised the excavation of the Indus Valley site at Harappa from 1920 to 1921. The first report on Harappan excavations came out on 29 March 1921, published by John Marshall, which is why various historians have chosen 1921 AD as the period of Harappan excavation. A protege of John Marshall, in 1931, Sahni became the first Indian to be appointed Director-General of the Archaeological Survey of India (ASI), a position he served in until 1935.
Daya Ram Sahni hailed from the city of Bhera in Shahpur district, Punjab, where he was born on 16 December 1879. Sahni graduated from Punjab University in Sanskrit with a gold medal. He also topped the M.A. examination from the Oriental College in 1903. As a result of these accomplishments, Sahni won the Sanskrit scholarship sponsored by the Archaeological Survey of India and was recruited by the survey after completing his education.
In 1903, Sahni was posted to the Punjab and United Provinces circle, where he worked under J. Ph. Vogel. Sahni was involved in the excavation of Kasia (in Kushinagar) in 1905 and Rajgir in Bihar under John Marshall from January – February 1906. In September 1907, Sahni assisted Marshall in the excavation of a stupa at Rampurva in Champaran district.[1] He also prepared a catalogue of the archaeological ruins at Sarnath, which he had excavated between 1917 and 1922.[2]
In the spring season of 1907 till 1909, along with Marshall, he excavated the sites of Saheth-Maheth, which were thus confirmed to be a site for the ancient city of Shravasti. He later excavated the sites as the Director General from 1927–1932.[3] In 1910, he excavated the medieval site of Mandore, the capital of the Pratiharas, in what is now the state of Rajasthan.[4] Marshall asked him to guide D.R. Bhandarkar throughout the excavation process, even though Bhandarkar was senior to him.[5]
Sahni worked as the curator of the Lucknow Museum from 1911 to 1912, when he was transferred to the archaeology department of Kashmir state.[6] When he was in Kashmir, he excavated the Buddhist sites of Parihaspore, Puranadishthana (now Pandrethan), and Hushkapura (now Ushkur).[7] From 1913 to 1915, he excavated the Vishnu-Shiva temples at Avantipur, built by King Avantivarman.[8][9]
Sahni returned to Lahore in 1917 and was made in charge of the United Provinces and Punjab. While working as an Assistant Superintendent, Sahni excavated the Indus Valley site at Harappa, the first of the Indus Valley sites to be excavated.
In the 1920 ASI Reports, Daya Ram Sahni describes his explorations starting from 1917, as he had conducted preliminary investigations at the ancient site near Harappa in Montgomery District. He excavated Harappa again in 1923–1925, then again in 1930–31 with the assistance of Ernest J. H. Mackay.[10]
In 1920, he had also been involved in the exploration and restoration of the ruined temples at Amb and Kafir Kot, while simultaneously recording & translating inscriptions by pre-Islamic kings in the region corresponding to Gandhara.[11]
In 1925, Sahni was transferred to Delhi as Deputy Director-General of the Archaeological Survey of India, and in July 1931, he succeeded Harold Hargreaves as the Director-General of the ASI. Sahni was the first native Indian to be appointed to the post.
In the ASI Annual Report for the season 1923–24, Sahni examined the findings from the temple complex at Lakhamandal.[12] During the 1928–1929 season, he edited and published the seven Kushan inscriptions found at Mathura, mostly attributed to Kanishka.
After his retirement in 1935, he was appointed by Jaipur State as the Director of its newly established Department of Archaeology. He went on to publish a book on his excavations at the ancient site of Viratnagar, the capital of the Jaipur region in classical times.[15] He also excavated Naliasar and Sambhar during the 1936–1938 season,[16] where he found, among other things, coins from the Moroli Hoard which belonged to the Gupta period.[17]
He also found prehistoric chert artefacts near the Viratnagar site, which influenced many archaeologists in newly independent India.[18] He also conducted excavations in the districts of Gorakhpur and Saran, unfortunately, not much is known about these excavations.[19]
Sahni was awarded a “Rai Bahadur” medal in March 1920 by the Governor of Punjab at a durbar in Rawalpindi. Soon after he retired from the ASI in 1935, Sahni was made a Companion of the Order of the Indian Empire. The Banaras Hindu University instituted the Dayaram Sahni Gold Medal in his memory.
He died on 7 March 1939, aged 59, in Rohtak, Haryana.
References :
edit
Asher, Frederick M. (11 February 2020). Sarnath: A Critical History of the Place Where Buddhism Began. Getty Publications. p. 35. ISBN 978-1-60606-638-6.
Dodson, Michael S. (31 January 2021). Banaras: Urban Forms and Cultural Histories. Taylor & Francis. ISBN 978-1-000-36564-1.
“ASI launches excavation to ascertain Sarnath’s actual age”. The Times of India. 20 February 2014. ISSN 0971-8257. Retrieved 17 December 2023.
Ray, Purnima; Patil, C. B. (2014). Remembering Stalwarts: Biographical Sketches of Scholars from Archaeological Survey of India. Director General, Archaeological Survey of India.
Lahiri, Nayanjot (7 August 2012). Finding Forgotten Cities: How the Indus Civilisation was discovered. Hachette India. ISBN 978-93-5009-419-8.
Cumming, John (2005). Revealing India’s Past: A Record Of Archaeological Conservation And Exploration In India And Beyond. Cosmo Publications. p. 279. ISBN 978-81-307-0087-8.
Akhter, Dr Urmeena (24 June 2020). Monuments of Kashmir. Book Bazooka Publication. pp. 44–45. ISBN 978-93-86895-91-2.
Siudmak, John (15 April 2013). “9”. The Hindu-Buddhist Sculpture of Ancient Kashmir and Its Influences. BRILL. ISBN 978-90-04-24832-8
Agrawal, Ramesh Chandra (1998). Kashmir and Its Monumental Glory. Aryan Books International. p. 149. ISBN 978-81-7305-107-4
Jansen, Michael (1985). Mohenjo-Daro. Brill Archive. pp. XI. ISBN 978-90-04-07783-6.
Meister, Michael W. (26 July 2010). Temples of the Indus: Studies in the Hindu Architecture of Ancient Pakistan. BRILL. ISBN 978-90-04-19011-5.
Hāṇḍā, Omacanda (2001). Temple Architecture of the Western Himalaya: Wooden Temples. Indus Publishing. p. 306. ISBN 978-81-7387-115-3.
Obbink, Hendrik Willem (1949). Orientalia Rheno-traiectina. Brill Archive. pp. 302–303.
Vogel, Jean Ph (1947). India antiqua. Brill Archive. p. 303.
Blakiston, J. F. (April 1939).
“Archæological Remains and Excavations at Bairat. By Rai Bahadur Daya Ram Sahni. 9¾ × 7. pp. 40, pls. 11.
Jaipur State: Dept. of Archæology and Historical Research, 1937. 8 annas”. Journal of the Royal Asiatic Society. 71 (2): 305–306. doi:10.1017/S0035869X00088936.
ISSN 2051-2066.
Singh, Chandramani (2002). Protected Monuments of Rajasthan. Jawahar Kala Kendra. pp. XI, 194. ISBN 978-81-86782-60-6.
The Researcher. Directorate of Archaeology & Museums, Government of Rajasthan. 1997. p. 1.
Śrivastava, Vijai Shankar (1981). Cultural Contours of India: Dr. Satya Prakash Felicitation Volume. Abhinav Publications. pp. 27–28. ISBN 978-0-391-02358-1.
Rivista degli studi orientali (in Italian). Istituti editoriali e poligrafici internazionali. 1910.
Zm.


انگریزوں نے سندھ تہذیب کی دریافت میں 100سال کیوں لگا دیے؟
انڈیا جس کا نام ہی انڈس تہذیب سے مستعار لیا گیا تھا اسے بھی اپنی تاریخ سے غرض ہے نہ ہی پاکستان کو جہاں سندھ تہذیب کے بڑے شہر مہر گڑھ، ہڑپہ اور موئن جو دڑو موجود ہیں۔

جمعہ 25 اکتوبر 2024 8:45

ماہرین کے مطابق موئن جو دڑو دنیا کا پہلا باقاعدہ اور منظم شہر ہے (ثاقب قیوم/کری ایٹو کامنز)
سندھ تہذیب کو دریافت ہوئے ایک صدی تو ہو چکی ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ پاکستان اور انڈیا دونوں نے 2024 کو اس نسبت سے نہیں منایا۔
انڈیا جس کا نام ہی انڈس تہذیب سے مستعار لیا گیا تھا اسے بھی اپنی تاریخ سے غرض ہے نہ ہی پاکستان کو، جہاں سندھ تہذیب کے بڑے شہر مہر گڑھ، ہڑپہ اور موئن جو دڑو موجود ہیں۔
ماہرین آثارِ قدیمہ اسے عراق کی سومیری تہذیب کی جانشین اور مصر کی تہذیب کے ہم پلہ قرار دیتے ہیں۔
اس کی دریافت کا سہرا سر جان مارشل کے سر جاتا ہے جو 1902 سے 1928 کے درمیان آرکیالوجی سروے آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل رہے۔
لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ ہڑپہ میں ہونے والی کھدائیوں سے تقریباً ایک سو سال پہلے 1826 میں چارلس میسن نے ہڑپہ کو دریافت کر لیا تھا، مگر انگریزوں کو یہاں کھدائیاں شروع کرنے میں پوری ایک صدی لگ گئی۔
ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ گزیٹیئر کے مطابق ہڑپہ کے مٹی کے ٹیلوں نے 1826 سے ہی ماہرین کی توجہ اپنی جانب کھینچ رکھی تھی۔ تاہم یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ کھنڈرات کتنے قدیم ہو سکتے ہیں۔
ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک سپاہی چارلس میسن کو آثارِ قدیمہ سے خاصی دلچسپی تھی۔ اسی میسن نے افغانستان میں اینگلو افغان جنگوں کے دوران کئی اہم سٹوپے اور قدیم شہر دریافت کیے تھے۔
وہ یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ جہلم سے واپس جاتے ہوئے سکندر کن راستوں سے گزرا تھا۔
اسی کھوج میں اس نے 1826 میں ہڑپہ میں ایسے ٹیلوں کی نشاندہی کی جہاں وسیع رقبے پر اینٹیں بکھری پڑی تھیں جن سے اس بات کو تقویت ملتی تھی کہ یہاں کوئی قدیم شہر آباد رہا ہو گا جو اب قصہ پارینہ بن چکا۔
جنرل کننگھم جو دراصل برطانوی فوج کی انجینیئرنگ کور سے تعلق رکھتے تھے، انہیں ہندوستان بھر میں اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی وجہ سے یہ بھنک پڑ چکی تھی کہ یہ خطہ اپنے اندر صدیوں اور ہزاروں سال کی قدامت سمیٹے ہوئے ہے۔
ان کی رپورٹوں کی روشنی میں تاج برطانیہ نے 1861 میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی بنیاد رکھی تو اس کا پہلا ڈائریکٹر جنرل بھی انہیں ہی بنایا گیا۔
جنرل کننگھم نے پہلی بار 1853 میں ہڑپہ کا دورہ اس وقت کیا جب لاہور- ملتان ریلوے لائن بن رہی تھی۔
ٹھیکے داروں کو ریلوے کی پٹری بچھانے کے لیے ہڑپہ کے کھنڈرات سے اتنی اینٹیں مل گئی تھیں جو ایک سو میل لمبی ریلوے لائن بچھانے کے لیے کافی تھیں۔ تب یہاں سے کئی بیش قیمت اشیا بھی نکلیں جنہیں برطانیہ اور یورپ کے امرا نے خرید کر اپنے گھروں کی زینت بنا لیا۔

ہڑپا سے جو مہریں جنرل کننگھم نے برآمد کی تھیں وہ ہندوستان پر کام کرنے والے ماہرین آثار قدیمہ کے لیے پرسراریت لیے ہوئے تھیں (امر گُرڑو)
یہی دراصل ہڑپہ کا وہ ورثہ تھا جسے مقامی ٹھیکے داروں اور مزدوروں نے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جو چیز بیش قیمت لگی اسے بیچ دیا اور جو رہ گئی اسے ریلوے لائن کے نیچے بجری بنا کر ڈال دیا۔
جنرل کننگھم کو پشیمانی تو بہت ہوئی لیکن اگر وہ اس کا پرچار کرتے تو اس سے ہندوستانیوں کے دلوں میں انگریزوں کے خلاف نفرت ہی پیدا ہو سکتی تھی۔
جنرل کننگھم نے ہڑپہ سے ملنے والی مہروں کو اکٹھا کیا اور ان پر چند جملے لکھ کر سمجھا کہ یہی کافی ہے۔
یہ سوال اپنی جگہ پر موجود ہے کہ وہ تقریباً 30 سال ادارے کے سربراہ رہے لیکن ان کے دور میں ہڑپہ میں کھدائیاں کیوں شروع نہیں ہوئیں۔
بعد میں سر جان مارشل کے دور میں دیا رام ساہنی کو ہڑپہ میں کھدائیوں کا کام سونپا گیا جو اس وقت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر کام کررہے تھے۔
1917 میں ہڑپہ میں کھدائیوں کے لیے زمینیں خریدی گئیں۔
ہڑپہ سے جو مہریں جنرل کننگھم نے برآمد کی تھیں وہ ہندوستان پر کام کرنے والے ماہرین آثار قدیمہ کے لیے پرسراریت لیے ہوئے تھیں۔
دیا رام ساہنی بھی ان مہروں میں دلچسپی رکھتے تھے۔ انہوں نے 1917 میں اس وقت ہڑپہ کے بچے کھچے ٹیلوں کا دورہ کیا تھا جب وہ آثار قدیمہ کے صوبائی سربراہ تھے اور انہوں نے مقامی زمین داروں سے جگہ خرید کر وہاں کھدائیوں کی تجویز دی تھی۔
انہوں نے سفارش کی کہ ہڑپہ کے کھنڈرات کو آثار قدیمہ کے ایکٹ کے تحت تحفط دیا جائے۔ جس کے بعد ہڑپہ میں کھدائیوں کا ایک پورا منصوبہ ان کی زیر نگرانی ترتیب دیا گیا۔
لیکن جب کھدائیوں کا آغاز ہوا تو دیا رام یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ شہر کی باقیات صرف ان ٹیلوں کے نیچے نہیں تھیں بلکہ یہ میلوں پر پھیلی ہوئی تھیں۔
ہڑپہ سے برآمد ہونے والے چھوٹے بٹنوں پر ایسی تحریریں کندہ تھیں جو آج سو سال گزرنے کے باوجود پڑھی نہیں جا سکیں۔
دیا رام ساہنی جنوری 1921 میں لکھتے ہیں کہ ہڑپہ کی کھدائیاں کرتے انہیں سات ہفتے ہو چکے ہیں۔ یہاں وہ ان ماہرین آثار قدیمہ کا حوالہ دیتے ہیں جنہوں نے1917 سے پہلے ہڑپہ کا دورہ کیا تھا۔
وہ لکھتے ہیں کہ یورپی ماہرین کے بقول ہڑپہ میں 20 بار معمولی کھدائیاں کی گئی ہیں، جس کا ذکر جنرل کننگھم نے سروے رپورٹس کے والیم پانچ میں تفصیل کے ساتھ کیا ہے۔
جنرل کننگھم لکھتے ہیں کہ یہ آثار دریائے راوی کے کناروں پر دور تک جاتے ہیں۔
تاہم انہوں نے ہڑپہ کو چینی سیاح ہین تسانگ کے سفرنامے سے جوڑا جس میں وہ ہندوستان کا احوال بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ وہ تو شہر میں دو ماہ رہا جہاں اس نے سمتھیا مذہب کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
یہ ایک گنجان آباد شہر تھا جہاں چار سٹوپے اور 12 خانقاہیں تھیں جن میں ایک ہزار کے قریب بھکشو ہر وقت عبادت میں مشغول رہتے تھے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہاں 20 مندر بھی تھے۔ کننگھم کے مطابق پافاتو شہر ہی دراصل آج کا ہڑپہ ہے۔
کننگھم نے یہاں پر ایسی کئی وسیع عمارتوں کی نشاندہی کی جو مذہبی، سماجی یا کاروباری مقصد کے لیے اکھٹے ہونے کے لیے استعمال ہوتی ہوں گی۔
آثار قدیمہ کے ایک اور ماہر ہیرا نند شاستری نے 1909 میں بھی ہڑپہ کا دورہ کیا تھا۔
اس نے بتایا تھا کہ یہاں کھدائیاں سود مند نہیں ہوں گی ماسوا ئے نوگزہ کے مقبرے اور پولیس سٹیشن کے ساتھ والی جگہوں پر۔
بعد میں ایک اور آفسر ہارگریوز نے 1914 میں ہڑپہ کا دورہ کیا اور رپورٹ دی کی ٹیلوں والی تمام جگہ کو مقامی مالکان 4706 روپے میں بیچنے کو تیار ہیں۔
یہ زمین خرید کر یہاں کھدائیاں کی جائیں بعد میں جب دیا رام کی نگرانی میں کچھ زمین خرید کر کھدائی شروع کی گئی تو باقی جگہوں پر غیر قانونی کھدائیوں پر پابندی لگا کراسے آثار قدیمہ ایکٹ کے تحت تحفظ دے دیا گیا تاکہ لوگ اینٹوں کے حصول کے لیے انہیں نقصان نہ پہنچائیں۔
ہڑپہ کو دریافت کرنے والا دیا رام ساہنی کون تھا؟
رائے بہادر دیا رام ساہنی وہ ماہر آثار قدیمہ تھا جس نے سو سال پہلے ہڑپہ میں کھدائیوں کے عمل کی نگرانی کی تھی۔ یہی وہ پہلا ہندوستانی تھا جو 1931 میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کا ڈائیریکٹر جنرل بنا۔
دیا رام ساہنی 16 دسمبر، 1879 کو بھیرہ میں پیدا ہوئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے سنسکرت میں گریجویشن کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 1903 میں اورینٹل کالج سے ایم اے کیا اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا میں ملازمت اختیار کر لی۔
جہاں انہوں نے سر جان مارشل کی نگرانی میں پنجاب، راجستھان اور اتر پردیش میں کئی اہم کھدائیوں میں حصہ لیا۔
دیا رام ساہنی1917 میں واپس لاہور آ گئے جہاں متحدہ پنجاب میں انہیں محکمہ آثار قدیمہ کا صوبائی انچارج بنا دیا گیا۔
انہوں نے ہڑپہ میں 1920 سے لے کر 1931 تک تین مختلف ادوار میں کھدائیاں کیں۔
سون سکیسر میں امب کے مندر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کافر کوٹ کی کھدائیوں اور بحالی کا کام بھی ان کی نگرانی میں ہوا۔
اسی دور میں گندھارا میں بھی کھدائیاں جاری تھیں جہاں ہونے والی دریافتوں سے بھی وہ کسی نہ کسی طرح منسلک تھے۔
ہڑپہ میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں گورنر پنجاب نے انہیں 1920 میں راولپنڈی میں ہونے والے دربار میں رائے بہادر کا خطاب دیا گیا۔
1925 میں انہیں سر جان مارشل کے ساتھ ادارے کا ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بنا دیا گیا جبکہ ہورلڈ ہارگریوز کے بعد وہ ادارے کے پہلے ہندوستانی سربراہ بنائے گئے۔
1935 میں ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں تاجِ برطانیہ کی جانب سے Companion of the Order of the Indian Empire کا ایوارڈ دیا گیا۔
1935 میں انہوں نے ریٹائرمنٹ لے لی اور سات مارچ، 1939 کو وہ 59 سال کی عمر میں روہتک ہریانہ میں انتقال کر گئے۔
ہڑپہ کے دو سال بعد موہنجو داڑو دریافت ہوا تو پوری دنیا کو پتہ چلا کہ دریائے سندھ کی بھی ایک تہذیب تھی جو میسوپوٹامیہ کی تہذیب کی قدامت کے ہم پلہ تھی جو آج کے پاکستان، انڈیا اور افغانستان کے وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی تھی۔
