Jama Mosque, Sher Shah Suri (1540 AD), Bhera. Restoration and Conservation by the Archaeology Department, Punjab. See on the website, bhera.org. The link is given below:




















شیر شاہ سوری جامع مسجد (بگویہ)بھیرہ ضلع سرگودھا میں محکمہ آثار قدیمہ پنجاب کی نگرانی میں تعمیر و مرمت اور سابقہ نقوش کی بحالی اور تاریخی ورثہ کی عظمت قائم رکھنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے.
Inbox
شیر شاہ سوری جامع مسجد (بگویہ)بھیرہ ضلع سرگودھا میں محکمہ آثار قدیمہ پنجاب کی نگرانی میں تعمیر و مرمت اور سابقہ نقوش کی بحالی اور تاریخی ورثہ کی عظمت قائم رکھنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے ۔جناب ڈائریکٹر جنرل صاحب کی ذاتی توجہ اور متعلقہ انجینئر ز آفیسر کی محنت سے جلد بہترین لیکن ماضی کی امین مسجد سامنے ہوگی ۔ کام کی نزاکت اور نفاست کو ملحوظ رکھتے ہوے تمام پہلو سامنے رکھے جا رہے ہیں ۔یہ تو وقت بتائے گا کہ خوبصورتی کے ساتھ کتنی پائیداری ہے !!! ۔ ہماری درخواست پر محکمہ آثار قدیمہ پنجاب نے مسجد کے سامنے سے تمام بلڈنگز ،افس ،لنگر خانہ ،کچن کو ہٹانے کا ارادہ کیا ہے ۔جناب ڈی جی صاحب کی ہدایات میں اس کام کے تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے ۔ایک خاکہ جو نبے گا ،اس کا ان تصاویر کے موازنہ سے ظاہر ہوتا ہے یہ ایک خیالی منظر سمجھا جاے ،حتمی راے فنی ماہرین ہی کی ہے ۔ہم جناب ڈی جی صاحب محکمہ آثار قدیمہ پنجاب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری درخواست پر توجہ دی ۔توقع ہے کہ جلد ہی حتمی فیصلہ کر دیا جائیگا ۔ان عمارات کے ہٹانے کے بعد مسجد کا شاہی رعب ،تاریخی عظمت اور علمی وجاہت نمایاں ہوگی ۔


