آج اسسٹنٹ کمشنر بھلوال جناب مدثر ممتاز ہرل اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن فیصل شہزاد چیمہ نجی طور پر بھیرہ ہمارے پاس تشریف لائے _ ان کے ساتھ بھیرہ کی تاریخی عمارات ,شیر شاہی مسجد بھیرہ , بگویہ خاندان کی تاریخی لائبریری ،, محلہ شیخاں والی شاہی مسجد , محلہ براجگان میں” عیسی ہاوس “بولی والا مندر , پہلوانوں کی کشتی اور دریا جہلم پر ڈوبتے ہوئے سورج کا نظارہ کیا _ ان تاریخی لمحات کو کیمرے نے محفوظ کر لیا جن کو آپ کی نظر کیا جا رہا ہے _














