*خواجہ بشیر احمد (1921ء–2020ء) آف بھیرہ کے حالات و یادداشتیں — محلہ شیخاں والا*
میں نے خواجہ بشیر احمد صاحب آف بھیرہ کی یادداشتیں 30 نومبر 2019ء کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر ایک غیر رسمی نشست کے دوران آڈیو کی صورت میں ریکارڈ کیں۔
خواجہ صاحب اپنی زندگی کے بیتے ہوئے واقعات اور بھیرہ کی یادوں کو تحریری شکل دینے کے لیے زیادہ آمادہ نہیں تھے۔ مجھے محسوس ہوا کہ بیسویں صدی کا بیشتر حصہ اپنی آنکھوں سے دیکھنے اور اس دور میں زندگی گزارنے والے ایک شخص کی زبانی یادداشتیں اگر محفوظ نہ کی گئیں تو بھیرہ کی تاریخ کا یہ اہم حصہ ضائع ہو سکتا ہے۔ اسی لیے میں نے ان کی باتوں کو تحریر کرنے کے بجائے آڈیو کی صورت میں محفوظ کرنا بہتر سمجھا۔
اس ریکارڈنگ کا لنک ذیل میں دیا جا رہا ہے۔ بھیرہ کی تاریخ، روایات اور ثقافتی ورثے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اسے سننا یقیناً مفید ہوگا۔
خواجہ بشیر احمد صاحب یکم اکتوبر 1921ء کو بھیرہ میں پیدا ہوئے اور 12 جون 2020ء کو راولپنڈی میں 98 برس کی عمر میں وفات پائی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
Attachments area


